6 جولائی 2018 - 11:36
فلسطینیوں کی پتنگیں اورغبارے بھی اسرائیل پر قہر بن گئے

صیہونی ذرائع ابلاغ نے فلسطینیوں کی آتشگیر پتنگوں اور غباروں سے ہونے والے نقصانات کا اعتراف کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ذرائع ابلاغ نے فلسطینیوں کی آتشگیر پتنگوں اور غباروں سے ہونے والے نقصانات کا اعتراف کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی آتشگیر پتنگوں اور غباروں سے صیہونی بستیوں میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں اب تک ڈھائی ملین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ پچھلے تین ماہ کے دوران غزہ سے ارسال کی جانے والی آتشگیر پتنگوں اور غباروں نے صیہونیوں کی پانچ سو سے زائد ہیکٹر زرعی اراضی کو بھی جلا کر راکھ کر دیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطینیوں کی پتنگوں اور غباروں سے جنگلات، اور محفوظ قرار دیے گئے خاص علاقوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

.....

/169